پاکستان ریلویز کی زمین پر 40 ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف، نیب نے تحقیقات شروع کر دی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ریلویز کی قیمتی زمین پر 40 ارب روپے سے زائد کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے، جس میں ریلوے افسران اور نجی کمپنیوں کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ان کیسز کی مکمل تحقیقات کے لیے نیب نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
فراڈ کے کیسز نیب کے حوالے کرنے کا فیصلہ وزیر ریلوے حنیف عباسی کی منظوری کے بعد ہوا۔ نیب نے وزارت ریلوے سے موصول ہونے والے ریکارڈ پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پاکستان ریلویز کی طرف سے نیب کو بھجوائے گئے کیسز میں رائل پام کنٹری کلب کی لیز، مردان ریلوے اسٹیشن کے قریب اراضی پر قبضہ، اور کراچی گھوٹ میں اراضی کے معاملات شامل ہیں۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے نیب کی معاونت کے لیے ایک ہائی پروفائل کمیٹی تشکیل دی ہے، جو نیب کو ضروری دستاویزات اور قانونی مدد فراہم کرے گی۔
ریلوے ذرائع کے مطابق یہ کیسز برسوں سے التوا کا شکار تھے، جس پر وزیر ریلوے نے نیب کو کیسز بھجوانے کی منظوری دی۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

![پاکستان ریلویز کی زمین پر 40 ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف، تحقیقات شروع [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13812_2025-12-21_13-57-43.webp)













