بل کلنٹن نے وائٹ ہاؤس پر جیفری ایپسٹین کیس میں قربانی کا بکرا بنانے کا الزام لگایا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے ان کی نئی تصاویر جاری کیے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت انہیں جیفری ایپسٹین کیس میں جان بوجھ کر قربانی کا بکرا بنا رہی ہے۔
بل کلنٹن کے ترجمان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام حقیقت سامنے لانے کے بجائے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چاہے جتنی مرضی پرانی اور غیر واضح تصاویر جاری کرے، اصل معاملہ بل کلنٹن کا نہیں ہے۔
ترجمان نے اس بات کی نشاندہی کی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی حلقوں میں شامل سوزی وائلز نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ بل کلنٹن کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں۔
بل کلنٹن کے نمائندے اینجل اورینا نے جیفری ایپسٹین کے ساتھ مبینہ تعلقات سے متعلق وضاحت دی کہ وہ پہلے گروہ میں شامل ہیں جنہیں ایپسٹین کے جرائم کا علم نہیں تھا اور سچ سامنے آنے سے پہلے ہی تعلق ختم کر دیا۔
ترجمان کے مطابق، اس پورے معاملے میں اصل سوالات ابھی باقی ہیں اور پرانی تصاویر جاری کر کے ان سے توجہ نہیں ہٹائی جا سکتی۔

![حکومت جیفری ایپسٹین کیس میں قربانی کا بکرا بنا رہی ہے۔ بل کلنٹن [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13807_2025-12-21_20-51-54.webp)











