کوٹری میں شادی کی تقریب میں رشتہ دار 55 ہزار کے جعلی نوٹوں کی سلامی دے گئے

کوٹری میں شادی کی تقریب میں رشتہ داوں کی جانب سے جعلی نوٹ کی سلامیاں دینے کا انکشاف، تقریب کے اختتام پر 55 ہزار روپے کے 11 جعلی نوٹ نکلے۔ منتظمین نقصان کا شکار۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کوٹری میں شادی کے دوران جعلی نوٹوں کا انکشاف [Draft]

حیدرآباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کوٹری میں شادی کی تقریب کے دوران جعلی کرنسی نوٹ دینے کا انوکھا واقعہ پیش آیا۔ واپڈا کالونی کے قریب منعقدہ تقریب میں تحائف کی وصولی کے دوران گیٹ پر موجود افراد کو جعلی نوٹ دے گئے۔

تقریب کے اختتام پر جب تحائف میں ملنے والی رقم گنی گئی تو پانچ ہزار روپے مالیت کے 55 ہزار روپے کے 11 نوٹ جعلی نکلے۔ ہر پانچ ہزار روپے کا نوٹ دے کر اس کے بدلے میں چار ہزار روپے واپس لیے گئے، جس سے منتظمین کو مالی نقصان ہوا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق تقریب میں مجموعی طور پر پانچ ہزار روپے مالیت کے 12 جعلی نوٹ وصول ہوئے، جس سے تقریباً 44 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ دولہا نے جعلی نوٹ دینے والے افراد کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد لی ہے اور مزید قانونی کارروائی پر غور جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں