ڈنمارک میں 400 سال بعد خط رسانی کا اختتام

ڈنمارک نے 400 سال بعد خط رسانی بند کر دی، ڈیجیٹلائزیشن کے بڑھتے رجحان کے باعث پوسٹل سروس کا خاتمہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ڈنمارک میں 400 سال بعد خط رسانی کا اختتام [Draft]

کوپن ہیگن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈنمارک میں 400 سالہ خط رسانی کی روایت کا خاتمہ ، جہاں 30 دسمبر سے قومی پوسٹل سروس ‘پوسٹ نورڈ’ نے خط کی ترسیل بند کر دی۔ یہ فیصلہ ڈیجیٹلائزیشن کے بڑھتے رجحان کے باعث کیا گیا ہے۔

پوسٹ نورڈ نے اعلان کیا کہ خطوط کی طلب میں نمایاں کمی کے باعث کمپنی نے خط رسانی بند کرنے اور پارسل ڈیلیوری پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں 1,500 ملازمتیں ختم ہوں گی اور 1,500 سرخ پوسٹ بکس ہٹا دیے جائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، ‘پوسٹ نورڈ’ کی جانب سے ہزار مخصوص سرخ پوسٹ بکس فروخت کے لیے پیش کیے گئے، جو تین گھنٹوں میں فروخت ہو گئے۔ مزید 200 پوسٹ بکس جنوری میں نیلام کیے جائیں گے۔

ڈنمارک میں خطوط بھیجنے کا سلسلہ مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا، کیونکہ ڈیلیوری کمپنی ‘ڈاؤ’ اپنی خدمات میں توسیع کرے گی اور آئندہ سال 80 ملین خطوط پہنچانے کا ہدف رکھے گی۔

ماہرین کو خدشہ ہے کہ اگر ڈیجیٹل نظام ناکام ہو جائے تو روایتی ڈاک نظام کی طرف واپس جانا مشکل ہو سکتا ہے۔ ‘مِٹ آئی ڈی’ کے تحت 97 فیصد آبادی ڈیجیٹل پوسٹ میں رجسٹرڈ ہے، جبکہ صرف 5 فیصد افراد نے اس سے دستبرداری اختیار کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں