سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی

نیپرا نے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلیاں کی ہیں، نیٹ بلنگ نظام متعارف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر کے سولر صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ وزارت توانائی اور نیپرا نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نیپرا سولر صارفین قوانین 2025 کی منظوری دی ہے، جس کے تحت نیٹ بلنگ کا نظام فوری طور پر متعارف کروایا جائے گا۔

نئی پالیسی کے تحت سولر صارفین کے معاہدے کی مدت سات سال سے کم کر کے پانچ سال کر دی گئی ہے۔ نیٹ میٹرنگ کے تحت صارفین کو اضافی سرچارج کی بجائے فی یونٹ تبادلے کی سہولت دی جائے گی، اور نئی سولر نیٹ بلنگ فی یونٹ گیارہ روپے مقرر کی گئی ہے۔

پالیسی کے مطابق آئندہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ رکھنے والے تمام سولر صارفین کے لیے نیپرا سے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ وزارت توانائی نے واضح کیا کہ سولر ٹیرف کا تعین نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہے اور وقت کے ساتھ رولز اور ٹیرف میں تبدیلیاں ممکن ہیں۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق، نئی پالیسی سے صارفین پر زیادہ اثر نہیں پڑے گا اور یہ اقدامات ملک میں سولر سسٹمز کی بہتر انتظام کاری اور توانائی کے شعبے میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں