92 سالہ ہساکو سیکائی نے ‘ٹیکن 8’ ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کر لی، جس نے ثابت کر دیا کہ عمر کی کوئی قید نہیں۔
ٹوکیو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جاپان کی 92 سالہ ہساکو سیکائی نے مشہور ویڈیو گیم ‘ٹیکن 8’ کے ای اسپورٹس ٹورنامنٹ میں شاندار کامیابی حاصل کر لی۔ یہ ٹورنامنٹ بزرگ شہریوں کے لیے منعقد ہوا جس میں ہساکو نے اپنی مہارت سے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
اس منفرد مقابلے میں شریک کھلاڑیوں کی عمریں 73 سے 95 برس کے درمیان تھیں۔ ‘دی کیئر ای اسپورٹس ایسوسی ایشن’ کے زیر اہتمام منعقدہ اس ٹورنامنٹ کے 12ویں بائی اینوئل ایڈیشن میں کل 8 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
فائنل میں ہساکو نے 74 سالہ گورو سُگیاما کو شکست دے کر ایونٹ کا سب سے بڑا اعزاز حاصل کیا۔ ماہرین کے مطابق ایسے ایونٹس بزرگوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کے لیے مفید ثابت ہوتے ہیں۔
ہساکو سیکائی کی کامیابی نے ثابت کر دیا کہ عمر کھیل اور مقابلے کے جذبے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتی۔

![92 سالہ خاتون کا ٹیکن 8 ٹورنامنٹ میں شاندار فتح [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13748_2025-12-21_10-43-09.webp)













