ریاست کے علاوہ جہاد کا حکم دینے کا اختیار کسی کو نہیں،عاصم منیر

عاصم منیر نے کہا کہ اسلامی ریاست میں جہاد کا حکم صرف ریاست دے سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریاست کے علاوہ جہاد کا حکم دینے کا اختیار کسی کو نہیں،عاصم منیر [Publish]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی اسلامی ریاست میں جہاد کا حکم دینے یا فتویٰ جاری کرنے کا اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے۔ انہوں نے قومی علماء مشائخ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران اللہ کی مدد کا مشاہدہ کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کو اللہ نے محافظین حرمین کا شرف عطا کیا ہے اور ریاست طیبہ اور پاکستان کے درمیان ایک گہرا تعلق ہے۔ دونوں ریاستوں کا قیام کلمہ طیبہ کی بنیاد پر رمضان کے مقدس مہینے میں ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فتنہ الخوارج کی تشکیل میں 70 فیصد افراد افغان ہیں اور افغانستان کو دہشت گردی کے مسئلے پر فیصلہ کرنا ہوگا۔ افغان طالبان کی حمایت سے ہمارے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ کانفرنس 10 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی تھی، جس میں ملک بھر سے تمام مکاتب فکر کے علماء اور مشائخ نے شرکت کی۔

دیگر متعلقہ خبریں