جوہانسبرگ میں فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 10 زخمی

جوہانسبرگ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 10 زخمی، پولیس تحقیقات میں مصروف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جوہانسبرگ میں فائرنگ، 9 افراد ہلاک، 10 زخمی [Draft]

جوہانسبرگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جنوبی افریقہ کے جوہانسبرگ کے مضافاتی علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں نو افراد ہلاک اور دس زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح سونے کی کانوں کے علاقے بیکرزڈال میں پیش آیا، جو جوہانسبرگ سے تقریباً 40 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع ہے۔

دو گاڑیوں میں آئے حملہ آوروں نے پارٹی منانے والوں پر فائرنگ کی اور واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ حکام کے مطابق پولیس ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے، تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ حملے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں