ممبئی ،بالی ووڈ معروف اداکارہ نورا فتیحی کی گاڑی حادثے کا شکار

ممبئی میں نورا فتیحی کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، معمولی چوٹیں آئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ممبئی ،بالی ووڈ معروف اداکارہ نورا فتیحی کی گاڑی حادثے کا شکار [Draft]

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نورا فتیحی کی گاڑی ممبئی میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب نورا فتیحی امریکی ڈی جے ڈیوڈ گیٹا کے کنسرٹ میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔

حادثے کا سبب ایک نشے میں دُھت ڈرائیور تھا جس نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری، نتیجتاً گاڑی کو نقصان پہنچا۔ نورا فتیحی کی ٹیم نے فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے سی ٹی اسکین کے ذریعے اندرونی چوٹ کے امکان کو رد کیا۔

ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ نورا کو معمولی دماغی جھٹکا لگا ہے اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا، مگر نورا نے کنسرٹ میں جانے اور پرفارمنس جاری رکھنے پر اصرار کیا۔ حادثے کے بعد نورا کی گاڑی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

نورا فتیحی بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ڈانسرز میں سے ہیں اور انہیں 18 نومبر کو ڈھاکا میں ایک ایوارڈ شو میں شرکت کرنا تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں