بلوچستان میں پہلی بارش سے نقصان، زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس

بلوچستان میں سرما کی پہلی بارش سے دیواریں اور درخت گر گئے، زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں پہلی بارش سے نقصان، زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس [Draft]

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرما کی پہلی بارش نے تباہی مچادی۔ چمن، قلعہ عبداللہ اور توبہ اچکزئی میں تیز ہواؤں اور بارش کے باعث دیواریں گر گئیں اور درخت اکھڑ گئے۔ بجلی کے کھمبے بھی متاثر ہوئے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ بالائی پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

کان مہترزئی کے پہاڑوں پر برف باری کا آغاز ہوگیا۔ چترال کے لوئر اور اپر علاقوں میں بارش سے سردی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دس ماہ بعد بارش سے طویل خشک سالی ختم ہونے کی امید ہے۔

بلوچستان کے کچھ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز نے زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی ہے۔ زلزلے کا مرکز خضدار سے 70 کلومیٹر مغرب میں تھا۔ زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دیگر متعلقہ خبریں