ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا کی فیصلہ کن جیت

آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر ایشیز سیریز میں 3 صفر کی برتری حاصل کر لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا کی فیصلہ کن جیت [Draft]

ایڈیلیڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا نے ایڈیلیڈ میں ہونے والے ایشیز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن سبقت حاصل کر لی۔ آسٹریلیا نے 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3 صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

آسٹریلیا نے تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 82 رنز سے ہرایا، انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 352 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ زیک کرالی نے 85، جیمی سمتھ نے 60 اور ول جیکس نے 47 رنز بنائے جبکہ میچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور نیتھن لیون نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 371 اور دوسری اننگز میں 349 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 286 رنز بنائے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں