بنگلہ دیشی نوجوان بھارت سے نالاں، پاکستان اور چین کا اثر بڑھا گیا

بھارتی وزارت خارجہ نے اعتراف کیا کہ بنگلہ دیش کی نوجوان نسل بھارت سے نالاں ہے اور پاکستان و چین کا اثر بڑھ چکا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلہ دیشی نوجوان بھارت سے نالاں، پاکستان اور چین کا اثر بڑھا گیا [Draft]

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی وزارت خارجہ نے اعتراف کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی نوجوان نسل بھارت کو شک کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈھاکہ میں پاکستان اور چین کا اثر و رسوخ بڑھ چکا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کی پارلیمانی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر بھارت نے اپنی پالیسیاں درست نہ کیں تو وہ بنگلہ دیش میں غیر متعلق ہو جائے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کا اثر ختم ہو چکا ہے اور بنگلہ دیشی نوجوان بھارت کے کردار کو شک کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ صورتحال بھارت کو 1971 کے بعد بنگلہ دیش میں سب سے بڑے اسٹریٹجک بحران کا سامنا کروا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں