حج 2026 کے انتظامات میں بحران کا خدشہ

حج 2026 کے انتظامات میں بحران کا خدشہ بڑھ گیا، سعودی ڈیڈ لائن قریب۔ وزارتِ مذہبی امور نے پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی درخواست کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حج 2026 کے انتظامات میں بحران کا خدشہ، ڈیڈ لائن قریب [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حج 2026 کے انتظامات میں بحران کا خدشہ اس وقت بڑھ گیا جب سعودی عرب کی جانب سے مقررہ ڈیڈ لائن میں صرف ایک روز باقی رہ گیا۔ وزارتِ مذہبی امور نے ویلفیئر اور حج میڈیکل مشن کے عملے کے پاسپورٹس کی تیاری میں تاخیر کے باعث فوری اقدامات کیے ہیں اور پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، سعودی عرب نے حج 2026 کے لیے تعینات ویلفیئر اسٹاف کے پاسپورٹس کی 21 دسمبر تک مسار ایپ پر اپ لوڈنگ لازمی قرار دی ہے، مگر متعدد پاسپورٹس ابھی تک تیار نہیں ہو سکے۔

وزارتِ مذہبی امور نے ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس کو خط لکھا ہے جس میں ہفتہ اور اتوار کو ملک بھر میں پاسپورٹ دفاتر کھلے رکھنے کی درخواست کی گئی ہے۔ وزارت نے اس معاملے کو ٹاپ پرائرٹی قرار دیا ہے۔

وزارتِ مذہبی امور میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے اور افسران و عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ حج میڈیکل مشن کے 268 اراکین کے پاسپورٹس فوری جاری کرنے کی سفارش کی گئی ہے، یہ عملہ سول شعبے اور مسلح افواج سے تعلق رکھتا ہے۔

سعودی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے پاسپورٹ دفاتر کی ہفتہ وار تعطیلات معطل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے تاکہ مطلوبہ دستاویزات بروقت مکمل کی جا سکیں۔ یاد رہے کہ 2025 میں انتظامی مسائل کی وجہ سے 63 ہزار پاکستانی فریضۂ حج کی ادائیگی سے محروم رہ گئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں