2025 میں عالمی جنگوں، احتجاجوں اور سیاسی تبدیلیوں نے دنیا کے حالات کو متاثر کیا۔
دنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سال 2025 عالمی سطح پر غیر معمولی تبدیلیوں اور ہنگامہ خیز واقعات کا سال رہا۔ جنگوں، احتجاجوں اور سیاسی تبدیلیوں نے عالمی سیاست، معیشت اور سلامتی کے حالات کو نمایاں طور پر متاثر کیا۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنوری میں سیز فائر معاہدہ طے پایا، لیکن اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے باعث اکتوبر میں امریکی ثالثی سے نیا معاہدہ ہوا۔
13 مارچ کو شام میں بشار الاسد کے اقتدار کے بعد عبوری حکومت قائم کی گئی، جسے خطے کی سیاست میں اہم موڑ قرار دیا گیا۔ 14 اپریل کو اسرائیل نے لبنان میں حزب اللہ پر حملے کیے، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔
جون میں اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ چھڑ گئی جس میں امریکا نے ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
9 ستمبر کو اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر حملہ کیا۔ اسی دوران نیپال میں جین زی کے احتجاجوں نے سیاسی بحران پیدا کیا، جس سے وزیراعظم مستعفی ہوئے۔
افریقہ میں مڈغاسکر کے احتجاجی مظاہروں کے بعد صدر نے استعفیٰ دیا اور مارشل لا نافذ کیا گیا۔ سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نے الفاشر شہر پر قبضہ کیا۔
دسمبر میں سڈنی میں بھارتی شہری ساجد اکرم نے حملہ کیا جس میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔
روس اور یوکرین کی جنگ جاری رہی جبکہ امریکا اور وینزویلا کے تعلقات کشیدہ ہوئے۔
مجموعی طور پر 2025 جنگوں، سیاسی تبدیلیوں اور عوامی مزاحمت کا سال رہا اور اس کے اثرات مستقبل میں بھی محسوس کیے جائیں گے۔

![2025 میں جنگوں، احتجاج اور سیاسی تبدیلیوں کا عالمی منظر [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13686_2025-12-21_08-48-43.webp)











