سہیل آفریدی نے عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلے کو انصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے عدالتی نظام پر تنقید کی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے پر خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف کے منافی فیصلہ ہے۔
پشاور میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ 26ویں اور 27ویں آئینی ترمیم کا ذکر کیا جاتا ہے، تاہم ترمیم سے پہلے بھی ادارے اور جمہوری نظام مفلوج تھے۔
انہوں نے عدالتی نظام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالتیں فیصلے تو کر رہی ہیں مگر انصاف نہیں مل رہا، اور یہ خیال غلط ہے کہ موجودہ حکومت کل بھی محفوظ رہے گی۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بے گناہ ہیں اور ان کے خلاف بوگس مقدمات بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ سیاسی جماعتوں کو غیر جانبدار رہنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لوگوں کے خلاف غلط روایات قائم کی جا رہی ہیں جو جمہوریت کے لیے خطرناک ہیں، اور یہ جدوجہد جمہوریت کی مضبوطی کی جنگ ہے۔

![عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلے پر سہیل آفریدی کا سخت ردعمل [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13601_2025-12-20_16-36-21.webp)












