عوام کے حقوق کی جنگ میں پیچھے نہیں ہٹوں گا، شہادت کے لیے تیار ہیں۔عمران خان

عمران خان نے عوام کو احتجاج کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کا مؤقف میں سختی، عوام کو احتجاج کی دعوت [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ عوام کے حقوق کی جنگ کے لیے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور شہادت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے عوام کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ انصاف کے تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں اور عدالتوں میں کیسز نہیں سنے جا رہے۔ عمران خان نے عوام کو احتجاج کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ اب عوام کے پاس احتجاج کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ عمران خان نے عوام کو اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قید پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں بلا وجہ جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے حکومتی ترجمان کی جانب سے دیے گئے بیانات کو جھوٹ قرار دیا ہے کہ عمران خان کو ملاقاتوں کی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکیل سلمان صفدر سے مختصر ملاقات ہوئی ہے جبکہ فیصلہ سناتے وقت نہ عمران خان کو پیش کیا گیا اور نہ ہی ان کے وکلا موجود تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں