عالمی بینک نے پاکستان کو 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جو معاشی استحکام اور سروس ڈیلیوری کے پروگرام کے تحت استعمال ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، جو پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلیوسو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت فراہم کیا جائے گا۔

عالمی بینک کے بورڈ نے پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلیوسو ڈیولپمنٹ پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے پاکستان میں معاشی استحکام اور سروس ڈیلیوری کے نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے۔

پروگرام کے تحت وفاق کو 60 کروڑ ڈالر اور صوبہ سندھ کو 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔ یہ فنڈز ٹیکس نظام اور اخراجات میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے عوامی خدمات کو بہتر بنانے میں مدد دیں گے۔

عالمی بینک نے واضح کیا ہے کہ فنڈز صرف مطلوبہ نتائج حاصل ہونے پر ہی جاری کیے جائیں گے۔ پروگرام آئی ایم ایف اور نیشنل فسکل پیکٹ کے ساتھ ہم آہنگ ہے اور تعلیم، صحت اور سماجی شعبے کے لیے وسائل میں اضافے کی توقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں