آج انصاف کا قتل ہوا، پی ٹی آئی چیئرمین کا توشہ خانہ کیس 2کے فیصلے پر ردعمل

چیئرمین پی ٹی آئی نے فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دیا، پورا ملک افسردہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انصاف کا قتل، پی ٹی آئی کے چیئرمین کی افسوسناک تشویش [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ آج انصاف کا قتل ہوا۔ ہم سوچ رہے تھے کہ سزاؤں کا سلسلہ شاید رُک جائے اور ہم اچھی امید کے ساتھ نئے سال میں داخل ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کے فیصلے پر پورا پاکستان افسردہ ہے۔ بدقسمتی سے کچھ لوگ ہمارا راستہ روک رہے ہیں۔ جب ہر دن ماورائے آئین فیصلے آئیں تو جمہوریت کے لئے کیا دعا کریں؟ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا کہ ایک جرم میں چار مرتبہ سزا ہوگئی۔ ایسے فیصلوں سے ملک میں انتشار مزید بڑھے گا۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عدالت گئے، سماعت تھی تاہم کیس کا فیصلہ آگیا جس کی توقع نہیں تھی۔ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ اس جبر کو سہنا ہے یا نہیں۔ اس معاملے کا تعلق کسی ایک سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ مجموعی ہے۔ ہم اقتدار کی جنگ نہیں لڑنا چاہتے، ہم نے اصولوں کی جنگ لڑنی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں