فاروق بھائی بڑے ہو جائیں، کراچی سازشی اور متعصبانہ باتوں سے بہت آگے نکل چکا ترجمان سندھ حکومت
ایم کیو ایم کی چالیس سالہ تاریخ کراچی پر بدنما داغ، ترجمان سندھ حکومت کا ردعمل
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کی چالیس سالہ پُرتشدد تاریخ کراچی کے چہرے پر بدنما داغ ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے مسائل پر وفاق سے بات کرنے کی بجائے ایم کیو ایم کا اتحادی بننا ان کی سازشی سیاست کو ظاہر کرتا ہے۔
سمعتا افضال سید نے کہا کہ فاروق بھائی بڑے ہو جائیں، کراچی والے آپ کی سازشی اور متعصبانہ باتوں سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔
سمعتا افضال نے کہا کہ ایم کیو ایم نے اپنے دور میں کراچی کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا اور فاروق ستار آج بھی عوامی مفادات کی بجائے اپنے سیاسی ایجنڈے کو ترجیح دیتے ہیں۔ سندھ حکومت نے کراچی میں بنیادی سہولیات کی بحالی کے لیے متعدد منصوبے شروع کیے ہیں، جن کی تکمیل قریب ہے۔
دریں اثنا، سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا کہ ایم کیو ایم نے فاروق ستار کو سچ بولنے سے روک دیا ہے اور فرسودہ اسکرپٹ کے ذریعے عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے آباد کی شکایات کا نوٹس لینے کا ذکر بھی کیا، جس کے جلد مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

![ایم کیو ایم کی چالیس سالہ تاریخ کراچی پر بدنما داغ: سندھ حکومت [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13548_2025-12-20_09-34-36.webp)












