قومی ہاکی کھلاڑی ڈیلی الاؤنس کی عدم ادائیگی کے باعث ادھار پر اخراجات پورے کرنے پر مجبور۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی ہاکی کھلاڑی ڈیلی الاؤنس کی ادائیگی کے منتظر ہیں، جبکہ انہیں ادھار لیکر اپنے اخراجات پورے کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ فیڈریشن نے پرو ہاکی لیگ سے مسائل حل ہونے کی توقع ظاہر کی تھی، اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت کی جانب سے ملنے والے فنڈز سے ڈیلی الاؤنسز کی ادائیگی میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
ایک متاثرہ کھلاڑی نے بتایا کہ نومبر میں دورہ بنگلا دیش کے دوران کیمپ کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنسز اب تک ادا نہیں کیے گئے، جس کی وجہ سے انہیں شدید مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

![قومی ہاکی کھلاڑی ڈیلی الاؤنس کی عدم ادائیگی سے پریشان [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13543_2025-12-20_09-49-15.webp)













