برطانیہ میں ہیکرز نے اہم سرکاری ڈیٹا چوری کر لیا، تحقیقات جاری ہیں۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ میں ہیکرز نے اہم سرکاری ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔ برطانیہ کے ٹریڈ منسٹر کرس برائنٹ نے سرکاری ڈیٹا چوری ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
مسروقہ ڈیٹا ہوم آفس کی جانب سے فارن آفس کے ذریعے چلائے جانے والے سسٹمز پر موجود تھا، اور ہیکنگ کا پتہ ہوم آفس کے عملے نے چلایا۔
ٹریڈ منسٹر کرس برائنٹ نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور امکان کم ہے کہ ڈیٹا چوری سے افراد انفرادی طور پر متاثر ہوں گے۔

![برطانیہ میں سرکاری ڈیٹا کی ہیکنگ، تحقیقات جاری [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13542_2025-12-20_09-52-04.webp)











