اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں 4.2 شدت کا زلزلہ، لوگ گھروں سے نکل آئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت سے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، اٹک، حسن ابدال، کامرہ، کھاریاں، حضرو اور گرد و نواح میں زلزلے کے اثرات دیکھے گئے۔
زلزلہ صبح 9 بج کر 37 منٹ پر آیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز تربیلا سے 50 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی گہرائی 15 کلومیٹر تک تھی۔ مقامی موسمیاتی اداروں نے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

![اسلام آباد اور ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13469_2025-12-20_07-42-22.webp)










