توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17 سال قید اور جرمانہ۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں ان دونوں کی موجودگی میں فیصلہ سنایا۔ عدالت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 409 کے تحت مزید سات، سات سال قید کی سزا بھی سنائی، جس کے بعد مجموعی سزا سترہ سال قید کی ہوئی۔
عدالت نے دونوں پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 64 لاکھ 500 روپے فی کس جرمانہ بھی عائد کیا۔
یاد رہے کہ 13 جولائی 2024 کو نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں اڈیالہ جیل میں گرفتار کیا تھا۔ دونوں 37 دن تک نیب کی تحویل میں رہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد نیب نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کیا تھا۔

![توشہ خانہ کیس2 میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17 سال قید [Publish]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13435_2025-12-20_06-27-13.webp)












