سوزوکی آلٹو 2026 کی قیمتیں اور تفصیلات جاری

سوزوکی آلٹو 2026 ماڈل کی قیمتیں اور خصوصیات جاری، جنوری 2026 میں لانچ متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سوزوکی آلٹو 2026 کی قیمتیں اور تفصیلات جاری [Draft]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوزوکی آلٹو 2026 ماڈل کی قیمتیں اور تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ یہ گاڑی جنوری 2026 میں پاکستان میں لانچ ہونے جا رہی ہے اور مڈل کلاس کے لیے ایک مقبول انتخاب بننے کی توقع ہے۔

نئے ماڈل میں 660 سی سی انجن، بہترین فیول ایوریج اور کم مینٹیننس شامل ہیں۔ سوزوکی آلٹو وی ایکس مینوئل کی قیمت 24 لاکھ 50 ہزار، وی ایکس آر مینوئل کی 28 لاکھ 50 ہزار، وی ایکس آر اے جی ایس آٹومیٹک کی 30 لاکھ 50 ہزار اور وی ایکس ایل آٹومیٹک کی 32 لاکھ 50 ہزار مقرر کی گئی ہے۔

گاڑی کا ہلکا وزن شہر کی ٹریفک میں بہترین کارکردگی فراہم کرتا ہے۔ اے جی ایس سسٹم آٹومیٹک گاڑی کی سہولت اور مینول کی فیول ایوریج فراہم کرتا ہے۔

سوزوکی آلٹو 2026 بجٹ فرینڈلی، کم خرچ اور قابل اعتماد گاڑی ہے، جو آرام دہ ڈرائیونگ کے لیے بہترین انتخاب ہے۔ مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑی کا انٹیرئیر عمدہ ہے اور ڈیش بورڈ، سپیڈو میٹر، اینالوگ کلائمیٹ کنٹرول سمیت دیگر سہولیات فراہم کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں