امبانی نے لیونل میسی کو نایاب گھڑی کا قیمتی تحفہ پیش کر دیا

اننت امبانی نے لیونل میسی کو 36 کروڑ روپے کی نایاب گھڑی بطور تحفہ دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امبانی نے لیونل میسی کو نایاب گھڑی کا قیمتی تحفہ دیا [Draft]

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے ارب پتی اننت امبانی نے فٹبال اسٹار لیونل میسی کو 36 کروڑ 40 لاکھ روپے کی نایاب گھڑی تحفے میں دی ہے۔ میسی کو یہ نایاب گھڑی بھارت کے دورے کے دوران پیش کی گئی۔

اس گھڑی کی قیمت تقریباً 13 لاکھ امریکی ڈالر ہے اور دنیا میں اس کے صرف 12 نمونے موجود ہیں۔ گھڑی میں بلیک کاربن فائبر کیس اور اسکیلیٹن ڈائل ہے جو اس کے اندرونی میکانزم کو نمایاں کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر میسی کی یہ گھڑی پہنے تصاویر وائرل ہو چکی ہیں، جس پر مداحوں کی جانب سے زبردست ردعمل سامنے آیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں