حکومت کا آئی ایم ایف سے رعایت کی کوششوں کے لیے تجاویز طلب

حکومت نے آئی ایم ایف سے رعایتیں لینے کے لیے معاشی وزارتوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف سے رعایتیں حاصل کرنے کے لیے تمام معاشی وزارتوں سے تجاویز طلب کر لی ہیں تاکہ معاشی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وزارتوں کے ساتھ مشاورت کی جس میں مستقبل کے لائحہ عمل پر تجاویز مانگی گئیں۔ یہ مشاورت ستمبر 2027 تک جاری آئی ایم ایف پروگرام کے دائرے میں کی گئی ہے۔

دوسری جانب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے آئی ایم ایف سے مستقل نجات کو 2029 تک برآمدات 63 ارب ڈالر تک بڑھانے سے مشروط کیا ہے۔

وزارتِ خزانہ نے معاشی ترقی کے لیے تجاویز اور ان کے میکرو اکنامک تجزیے کی وضاحت مانگی ہے تاکہ ان کو آئی ایم ایف کے ساتھ ویٹنگ کیلئے پیش کیا جا سکے۔

حکومت کا ہدف ہے کہ مارچ تک یہ جائزے مکمل کر کے سعودی سرمایہ کاری لائی جائے اور فروری کے آخر میں ہونے والے آئی ایم ایف ریویو میں کچھ ریلیف حاصل کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں