دنیا بھر میں اظہارِ رائے کی آزادی میں 10 فیصد کمی، صحافیوں پر حملے بڑھ گئے

یونیسکو کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں اظہارِ رائے کی آزادی میں 10 فیصد کمی اور صحافیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اظہار رائے کی آزادی میں کمی، صحافیوں پر حملے بڑھ گئے [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونیسکو کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اظہارِ رائے کی آزادی میں 10 فیصد کمی ہوئی ہے، جبکہ صحافیوں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خواتین صحافیوں کو آن لائن ہراسانی کا بھی سامنا ہے۔

ورلڈ ٹرینڈز اِن فریڈم آف ایکسپریشن اینڈ میڈیا ڈیولپمنٹ رپورٹ 2025-2022 کے مطابق، 2012 سے 2024 کے درمیان اظہارِ رائے کی آزادی میں 10 فیصد کمی آئی، جو کئی دہائیوں میں سب سے بدترین ہے۔

رپورٹ کے مطابق، صحافیوں میں خود سنسر شپ کے رجحان میں 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں 186 صحافی ہلاک ہوئے، جن میں سے 93 صحافی صرف 2025 میں مارے گئے، جن کی زیادہ تر اموات جنگی علاقوں میں ہوئیں۔ خواتین صحافیوں پر آن لائن حملے 75 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔

یونیسکو نے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آزاد، محفوظ اور پیشہ ورانہ صحافت میں سرمایہ کاری کریں، ڈیجیٹل شفافیت کو فروغ دیں اور شہریوں کو میڈیا لٹریسی کی تعلیم دیں تاکہ غلط معلومات اور نفرت انگیزی کا مقابلہ کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں