سندھ ایچ ای سی کا سرکاری جامعات میں انتظامی اساتذہ کوہٹانے کا حکم

سندھ ایچ ای سی نے جامعات میں انتظامی اساتذہ کی برطرفی کا حکم دیا، عمل نہ کرنے پر نتائج کی ذمہ داری یونیورسٹی پر ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ ایچ ای سی کا سرکاری جامعات میں انتظامی اساتذہ کی برطرفی کا حکم [Draft]

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے صوبے کی سرکاری جامعات میں غیر تدریسی یا انتظامی آسامیاں سنبھالنے والے اساتذہ کو فوری ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

سندھ ایچ ای سی نے جامعات کے وائس چانسلرز کو 8 روز کی مہلت دیتے ہوئے عدالتی احکامات کی روشنی میں عمل درآمد کا کہا ہے، بصورت دیگر نتائج کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ہوگی۔

سندھ کی سرکاری جامعات کی تعداد تقریباً 30 ہے جہاں اکثر اہم عہدوں پر فیکلٹی اراکین ہی تعینات ہیں۔ وائس چانسلرز کا کہنا ہے کہ جامعات مالی بحران سے دوچار ہیں، اساتذہ اضافی چارج کے ساتھ اپنی تنخواہوں میں ہی کلیدی عہدوں پر کام کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں