پنجاب میں بارش اور برفباری کا امکان، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل ہوچکا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش کے امکانات موجود ہیں۔ بارشوں کے نتیجے میں خشک موسم کی بیماریوں سے شہریوں کو ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق پہاڑی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات اور پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ 20 سے 21 دسمبر کے دوران لاہور، شیخوپورہ، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گجرانوالہ، منڈی بہاالدین، گجرات، سیالکوٹ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی ہلکی بارش متوقع ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ بارشوں کے باعث دھند اور اسموگ کی صورتحال میں کمی آئے گی۔ شہریوں کو اسموگ سے بچاؤ کے لیے ماسک کے استعمال اور غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

![پنجاب میں بارش اور برفباری کا امکان، شہریوں کو احتیاط کی ہدایت [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13405_2025-12-20_05-52-15.webp)













