فیصل آباد میں معمولی جھگڑا خونی واقعے میں تبدیل، مونگ پھلی فروش قتل۔
فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی میں معمولی جھگڑا خونی واقعے میں تبدیل ہوگیا جب پیسے دیے بغیر مونگ پھلی کھانے سے منع کرنے پر ایک گاہک نے ریڑھی بان کو گولی مار کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق، ملزم مدثر نے ریڑھی سے مونگ پھلی اٹھا کر کھائی اور پیسے نہ دینے پر جھگڑا ہوا۔ مونگ پھلی فروش کی جانب سے منع کرنے پر ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ریڑھی بان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بھائی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
واقعے کے بعد مقتول کے ورثا نے احتجاج کیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات جاری ہیں۔

![فیصل آباد: معمولی جھگڑے پر مونگ پھلی فروش کا قتل [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13403_2025-12-20_08-34-08.webp)













