پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 5 ماہ میں 19 فیصد بڑھ گئیں، مجموعی حجم 1.8 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں استحکام آ گیا ہے، آئی ٹی برآمدات نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے 19 فیصد اضافہ حاصل کر لیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کے باعث آئی ٹی برآمدات میں اضافہ دیکھنے میں آیا، 5 ماہ کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کا حجم 1.8 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تا نومبر کے عرصے میں آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم 1.8 بلین ڈالر رہا جبکہ نومبر میں یہ حجم 356 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ڈیجیٹل خود مختاری کی جانب ایک انقلابی پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔

![پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/13401_2025-12-20_05-38-49.webp)











