بھارتی آبی جارحیت جاری، دریائے چناب کے بعد جہلم کے بہاؤ میں بھی تعطل

پاکستانی حکام نے بھارتی حکام سے دریائے چناب اور جہلم کے بہاؤ میں اچانک تبدیلیوں پر وضاحت طلب کی ہے، جس سے پنجاب کی زرعی زمین متاثر ہو رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
دریائے چناب کے بعد جہلم کے بہاؤ میں بھی تعطل [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی حکام نے بھارتی حکام کی جانب سے دریائے جہلم کے بہاؤ میں اچانک تبدیلیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے بھارت سے دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی پر وضاحت طلب کی ہے، جس سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں گندم اور دیگر فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پاکستان کے کمشنر برائے انڈس واٹرز کے دفتر نے بتایا کہ دریائے جہلم کا بہاؤ بھارت سے منگلا ڈیم تک کم ہو گیا ہے۔

ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے کہا کہ یہ صورتحال واقعی تشویشناک ہے کیونکہ 2 کروڑ 50 لاکھ ایکڑ میں سے تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ ایکڑ زرعی زمین پر پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 14 دسمبر کو منگلا ڈیم پر جہلم کے بہاؤ کی مقدار 5000 کیوسک تھی جو 15 دسمبر تک کم ہو کر 3300 کیوسک ہوگئی۔

بھارتی حکام کی جانب سے دریاؤں کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے کے باعث پنجاب میں زمین کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں