ملتان، این سی سی آئی اے افسران کے خلاف کرپشن تحقیقات شروع

ملتان میں این سی سی آئی اے افسران کے خلاف کرپشن الزامات کی تحقیقات شروع، عہدے داروں کی نقل و حرکت محدود۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملتان: این سی سی آئی اے افسران کے خلاف کرپشن تحقیقات شروع [Draft]

ملتان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور اور اسلام آباد کے بعد ملتان کے این سی سی آئی اے افسران کے خلاف کرپشن اور بلیک میلنگ کے الزامات کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ریاستی اداروں نے این سی سی آئی اے کے افسران پر شہریوں کو بلیک میل کرکے رقوم ہتھیانے کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔ چند روز قبل ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت متعدد افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا۔

تحقیقاتی ادارے متاثرین کے بیانات قلمبند کر رہے ہیں اور افسران کے ساتھ مل کر کام کرنے والے پرائیویٹ افراد کو حراست میں لیا جا رہا ہے۔

این سی سی آئی اے افسران کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جا رہا ہے اور بغیر اطلاع کے ریجن سے باہر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں