برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کیا

برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ میں پرتھ اسکارچرز کو شکست دے کر سب سے بڑا ہدف حاصل کرلیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برسبین ہیٹ نے بگ بیش لیگ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کیا [Draft]

برسبین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برسبین ہیٹ نے مینز بگ بیش لیگ کی تاریخ میں سب سے بڑا ہدف حاصل کیا۔ برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے 259 رنز کا ہدف صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔

میچ کے دوران برسبین ہیٹ کی طرف سے میٹ رینشا اور وائلڈر متھ نے شاندار سنچریاں سکور کیں، جبکہ میٹ رینشا نے 48 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

پرتھ اسکارچرز کی جانب سے فِن ایلن 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یہ میچ بگ بیش لیگ کی تاریخ کا یادگار لمحہ بن گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں