پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ اور امتحانی مراکز پر بائیومیٹرک حاضری سسٹم کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے امتحانی نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں ای مارکنگ اور بائیومیٹرک حاضری شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں تعلیمی امتحانات کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا اعلان [Draft]

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے تمام تعلیمی بورڈز میں امتحانی نظام کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت امتحانات کی ای مارکنگ اور امتحانی مراکز پر بائیومیٹرک حاضری سسٹم نصب کیا جائے گا۔

چیئرمین ٹاسک فورس برائے امتحانات پنجاب، مزمل محمود نے بتایا کہ ای مارکنگ کے عمل کو متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔ 2026 میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے کمپیوٹر امتحانات سے اس منصوبے کا پائلٹ مرحلہ شروع ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے بھر کے امتحانی مراکز میں ڈیجیٹل حاضری نظام نافذ ہوگا اور طلبا کی حاضری بائیومیٹرک کے ذریعے لی جائے گی۔ یہ ڈیجیٹل اصلاحات آئندہ تین برس میں مکمل طور پر نافذ ہوں گی۔

مزمل محمود نے مزید کہا کہ تعلیمی بورڈز کے لیے یکساں سوالات کا مرکزی بینک بھی قائم کیا جائے گا، جس سے امتحانی معیار میں بہتری اور یکسانیت پیدا ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں