بنگلہ دیشی رہنما عثمان ہادی کی میت ڈھاکا پہنچ گئی، جنازہ آج ہو گا

شریف عثمان ہادی کی میت ڈھاکا پہنچا دی گئی، جنازہ کل پارلیمنٹ میں ہو گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیشی طالب علم رہنما شریف عثمان ہادی کا جنازہ آج [Draft]

ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کے معروف طالب علم رہنما اور انقلاب منچہ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کی میت ڈھاکا پہنچا دی گئی۔ بنگلادیشی ائیرلائن کے طیارے نے شام کو ان کی میت سنگاپور سے ڈھاکا پہنچائی، جسے قومی پرچم میں لپیٹا گیا تھا۔

بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر کے مطابق، عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ کل دوپہر 2 بجے پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازا میں ادا کی جائے گی۔ عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ کوئی بیگ یا بھاری اشیا نہ لائیں، جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف ڈرون کا استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

چیف ایڈوائزر محمد یونس نے ہفتے کو ایک روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ عثمان ہادی کا انتقال سنگاپور جنرل اسپتال میں ہوا، جہاں انہیں ڈھاکا میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کے باعث شدید زخمی ہونے کے بعد علاج کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں