سڈنی حملے کے ہیرو احمد الاحمد کو 25 لاکھ ڈالر کا انعام

احمد الاحمد کو سڈنی حملے میں بہادری پر 25 لاکھ ڈالر کا انعام دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سڈنی حملے کے ہیرو احمد الاحمد کو 25 لاکھ ڈالر کا انعام [Draft]

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سڈنی کے بونڈی بیچ حملے کے ہیرو احمد الاحمد کو 25 لاکھ ڈالر کا چیک پیش کیا گیا۔ یہ رقم 43 ہزار سے زائد افراد کی طرف سے عطیہ کی گئی تھی۔

چیک امریکی سوشل میڈیا انفلوئنسر زیکری ڈیرینیووسکی نے گو فنڈ می کی جانب سے دیا، جبکہ امریکی ارب پتی بل ایکمین نے 99 ہزار 999 ڈالر کا عطیہ بھی دیا۔

احمد الاحمد نے سڈنی حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح شخص کو گرفتار کیا تھا اور خود بھی زخمی ہوئے تھے۔

بونڈی حملے کے متاثرین کے لیے تصدیق شدہ فنڈ ریزرز کے ذریعے تقریباً 50 لاکھ ڈالر جمع ہو چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں