ڈکی بھائی کیس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ نے 4 افسران کے استعفے منظور کرلیے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈکی بھائی کیس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت 4 افسران کے استعفے منظور کرلیے، جو 20 نومبر سے نافذ العمل ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے مستعفی ہونے والے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چوہدری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسما مجید شامل ہیں۔
پچھلے ماہ ڈکی بھائی سمیت دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے مبینہ رشوت لینے کے الزام پر این سی سی آئی اے کے متعدد افسران کو گرفتار کیا گیا تھا، جنہوں نے بعد میں استعفے دے دیے تھے۔
اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی رپورٹ کے مطابق این سی سی آئی اے کے 8 افسران کے خلاف کرپشن کے مقدمات درج کرائے گئے تھے، جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز، سب انسپکٹرز شامل تھے۔

![ڈکی بھائی کیس: وفاقی سیکرٹری داخلہ نے 4 استعفے منظور کرلیے [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/12432_2025-12-17_18-02-07.webp)













