پشاور میں سول ججز بھرتی کے لیے 2 سالہ تجربہ ختم کرنے پر وکلاء کا احتجاج

پشاور میں وکلاء نے سول ججز کی بھرتی کے لیے 2 سالہ وکالت کا تجربہ ختم کرنے پر احتجاج کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پشاور میں سول ججز بھرتی کے لیے 2 سالہ تجربہ ختم کرنے پر وکلاء کا احتجاج [Draft]

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سول ججز بھرتی کے لیے 2 سالہ وکالت کا تجربہ ختم کرنے کے خلاف وکلاء نے پشاور میں احتجاج کیا۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کے اعلان پر وکلاء آج صوبہ بھر میں عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔

وکلاء نے حکومت کی جانب سے سول ججز بھرتی کے طریقہ کار میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کے لیے دو سال کا وکالت تجربہ ختم کرنا غلط ہے۔ یہ شرط بار کونسل اور پشاور ہائیکورٹ کی مشاورت سے رکھی گئی تھی، اور اب بغیر مشاورت کے تبدیلی کی گئی ہے۔

وکلاء کا کہنا تھا کہ وکالت کا دو سالہ تجربہ ختم کرنے سے سول ججز بھرتی میں اپنوں کو نوازنے کے لیے راستہ ہموار کیا جارہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں