کراچی ایئرپورٹ پر ایئر بلیو کے عملے کی غفلت سے مسافر کا پاسپورٹ پھٹ گیا، سفر ممکن نہ ہو سکا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن ایئر بلیو کے ٹکٹنگ کاؤنٹر پر عملے کی غفلت سے ایک مسافر کا پاسپورٹ پھٹ گیا، جس کی وجہ سے وہ سفر نہ کرسکا۔
مسافر قدرت اللہ ایئر بلیو کی پرواز پی اے 170 کے ذریعے کراچی سے جدہ جانا چاہتا تھا، لیکن ٹکٹ کی کنفرمیشن کے دوران پاسپورٹ پھٹنے سے سفر ممکن نہ ہو سکا۔
پاسپورٹ پھٹ جانے کی وجہ سے قدرت اللہ کو پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا، اور ایئر بلیو کی پرواز پی اے 170 بغیر مسافر کے جدہ روانہ ہوگئی۔
قدرت اللہ نے احتجاج کیا کہ پاسپورٹ پھٹنے سے اسے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کو ٹکٹ کی رقم واپس کر دی گئی۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پھٹے پاسپورٹ پر بین الاقوامی سفر ممکن نہیں، اس لیے مسافر کو نیا پاسپورٹ بنوانا ہوگا۔

![کراچی ایئرپورٹ پر ایئر بلیو کی غفلت، مسافر کا پاسپورٹ پھٹ گیا [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11939_2025-12-16_16-16-24.webp)













