شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے پرجوش

شاہین آفریدی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی جانب سے کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بگ بیش کی پچز پاکستان کی طرح فلیٹ نہیں ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کھیلنے کے لیے پرجوش

برسبین: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا ہے۔ شاہین نے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستانی فینز کی موجودگی ایک حوصلہ افزا امر ہے اور وہ کئی سال بعد بگ بیش لیگ کھیلنے کے موقع سے خوش ہیں۔

شاہین نے بتایا کہ بگ بیش میں کھیلنے کا موقع کچھ سالوں سے نہیں مل رہا تھا، لیکن اب وہ لیگ میں بھرپور حصہ لینے کے لیے تیار ہیں کیونکہ اس دوران کوئی قومی ذمہ داری نہیں ہے۔ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا تجربہ شاندار رہا ہے اور ان کے ساتھ نیٹس میں مقابلے بھی دلچسپ ہوتے ہیں۔

شاہین نے گابا کی پچ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کی وکٹ میں کافی باؤنس ہوتا ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ بگ بیش میں پاکستان کی طرح فلیٹ پچز نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے ساتھ کپتانی کا تجربہ انہیں بہت کچھ سکھا چکا ہے اور کھلاڑیوں کے ساتھ اچھے انداز میں برتاؤ کرنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں