پاکستان نیوی کا شمالی بحیرۂ عرب میں میزائل تجربہ کامیاب

پاکستان نیوی کا شمالی بحیرۂ عرب میں ایف ایم-90 (این) میزائل کا کامیاب تجربہ، کمانڈر پاکستان فلیٹ نے دفاعی عزم کا اعادہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان نیوی کا شمالی بحیرۂ عرب میں میزائل تجربہ کامیاب

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نیوی نے شمالی بحیرۂ عرب میں ایف ایم-90 (این) ای آر فضائی دفاعی میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔ اس دوران نیوی کے جہاز نے تیز رفتار فضائی اہداف کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے لائیو فائرنگ کا مشاہدہ کیا اور افسران و جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے سمندری سرحدوں کے دفاع اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان نیوی نے اپنی جنگی صلاحیت اور مکمل آپریشنل تیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کے ساحلی دفاع کو یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں