اسٹیٹ بینک کا اجلاس، شرح سود برقرار رہنے کا امکان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مانیٹری پالیسی اجلاس آج ہوگا، شرح سود برقرار رہنے کا امکان ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسٹیٹ بینک گورنر جمیل احمد

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا آج اہم اجلاس ہوگا جس میں معاشی صورتحال کا جائزہ لے کر شرح سود پر فیصلہ کیا جائے گا۔ ماہرین معیشت کے مطابق شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا امکان ہے۔

اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوگا جہاں ملک کے اہم معاشی اشاریوں، افراط زر، زرمبادلہ کے ذخائر اور مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق افراط زر میں کمی کے باوجود مانیٹری حالات کو نرم کرنے کی توقع کم ہے۔

اسٹیٹ بینک نے گزشتہ چار مسلسل اجلاسوں میں پالیسی ریٹ کو 11 فیصد پر برقرار رکھا ہے اور موجودہ اجلاس سے بھی یہی توقع کی جا رہی ہے کہ شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

ماہرین کے مطابق، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا دباؤ شرح سود کو سخت رکھنے کی وجہ ہے تاکہ مہنگائی میں اضافے اور مالیاتی عدم استحکام سے بچا جا سکے۔ مانیٹری پالیسی کے فیصلے کا باضابطہ اعلان اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں