سڈنی فائرنگ واقعہ, حملہ آور باپ بیٹا نکلے، حکومت کی جانب سےیوم سوگ کا اعلان

سڈنی فائرنگ میں حملہ آور باپ بیٹا نکلے، یوم سوگ کا اعلان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سڈنی فائرنگ واقعہ: حملہ آور باپ بیٹا نکلے، یوم سوگ کا اعلان

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے ساحل پر ہونے والی فائرنگ میں حملہ آور باپ بیٹا نکلے ہیں، جس کے بعد پولیس نے مزید ملزمان کی تلاش بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق، ساحل پر یہودیوں کی تقریب کے دوران فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں میں 50 سالہ ساجد اکرم ہلاک ہوگیا جبکہ 24 سالہ نوید اکرم شدید زخمی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے حملہ آور کے پاس 10 سال سے اسلحے کا لائسنس تھا اور وہ ایک گن کلب کا رکن بھی تھا، اس کے قبضے سے 6 ہتھیار برآمد ہوئے ہیں جن کی تحقیقات جاری ہیں۔

آسٹریلوی حکومت نے واقعے کے باعث ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کیا ہے اور سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

گزشتہ روز سڈنی کے ساحل پر فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں