انصاف لائرز فورم کا مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

انساف لائرز فورم پشاور نے سینیٹر مشال یوسفزئی پر مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انساف لائرز فورم کا مشال یوسفزئی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)انصاف لائرز فورم (آئی ایل ایف) پشاور کی کابینہ نے سینیٹر مشال یوسفزئی پر داخلی معاملات میں مداخلت اور خفیہ خط وکتابت کو منظر عام پر لانےکا الزام عائد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ آئی ایل ایف پشاور کی غیر معمولی کابینہ اجلاس میں متفقہ طور پر کیا گیا۔

آئی ایل ایف پشاور کی جانب سے جاری قرارداد کے مطابق کابینہ نے بتایا کہ سابق صدر آئی ایل ایف پشاور کو بھیجا گیا ایک خفیہ خط لیک ہوا، جس کے بعد سینیٹر مشال یوسفزئی کی جانب سے آڈیو پیغام موصول ہوا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ اس طرزِ عمل سے فورم کے نظم و ضبط اور ادارہ جاتی استحکام کو نقصان پہنچا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سینیٹر مشال یوسفزئی کی جانب سے لیک شدہ خط پر عوامی ردعمل آئی ایل ایف کے داخلی معاملات میں بلاجواز مداخلت ہے۔ کابینہ کے مطابق ایسے اقدامات فورم کی تنظیمِ نو اور بحالی کی کوششوں کو متاثر کرتے ہیں۔

آئی ایل ایف پشاور نے فورم کے نظم و ضبط اور اتحاد کے عزم کو دہرایا ہے، جبکہ پس منظر میں بتایا گیا کہ نگران دورِ حکومت میں آئی ایل ایف پشاور کے صدر مبشر منظور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے طور پر تعینات تھے اور نگران حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور، شیر علی ارباب سمیت مختلف پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف انتخابی نشانات سے متعلق مقدمات میں بطور مخالف وکیل پیش ہوئے۔

سینیٹر مشال یوسفزئی کا مؤقف رہا ہے کہ مبشر منظور نے حلف نامے پر تحریک انصاف سے تعلق نہ ہونے کا بیان دیا تھا، مگر وہ اب آئی ایل ایف پشاور کے صدر ہیں، اسی بنیاد پر انہوں نے آڈیو پیغام بھیجا۔

دیگر متعلقہ خبریں