برطانوی پاکستانی ٹک ٹاکر زریق نذیر کا پاکستان میں تحقیقات میں شامل ہونے کا اعلان

برطانوی پاکستانی ٹک ٹاکر زریق نذیر نے پاکستان میں سائبر کرائمز ایجنسی کی تحقیقات میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانوی پاکستانی ٹک ٹاکر زریق نذیر کا پاکستان میں تحقیقات میں شامل ہونے کا اعلان

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی پاکستانی ٹک ٹاکر زریق نذیر نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان جا کر نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تحقیقات میں شامل ہوں گے۔

زریق نذیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پاکستان جا کر ایجنسی کی تحقیقات کا سامنا کریں گے اور امید کرتے ہیں کہ ان کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے انکوائری میں شامل نہ ہونے کی وجہ بلیک میل اور تشدد کا ڈر تھا۔

زریق نذیر کا نام ندیم نانی والا کے خلاف درج ایف آئی آر میں شامل ہے، جبکہ رجب بٹ کی گرفتاری متعدد شکایات پر عمل میں آئی تھی۔ زریق نذیر نے کہا کہ وہ ان گرفتاریوں کے عینی شاہد ہیں اور پیر کو پاکستان واپس جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ان کے خلاف الزام ہے کہ وہ آن لائن ٹریڈنگ اور جوئے کی ایپلیکیشنز میں سرمایہ کاری کی ترغیب دیتے تھے۔ تاہم، زریق نذیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی جوئے والی ایپ استعمال نہیں کی اور ایف آئی آر جھوٹی ہے۔

زریق نذیر نے کہا کہ وہ قانونی طریقے سے بینکوں کے ذریعے پاکستان رقوم بھیجتے ہیں اور برطانیہ یا دبئی میں ان کے خلاف کوئی کیس نہیں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں