بابراعظم کا بگ بیش لیگ میں مایوس کن ڈیبیو، صرف 2 رنز بنا سکے

بابراعظم نے بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے لئے مایوس کن ڈیبیو کیا، 5 گیندوں پر صرف 2 رنز بنائے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پرتھ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے معروف بلے باز بابراعظم نے آسٹریلیا کی بگ بیش ٹی 20 لیگ میں سڈنی سکسرز کی جانب سے مایوس کن ڈیبیو کیا، جہاں وہ اپنے پہلے میچ میں 5 گیندوں پر صرف 2 رنز بنا سکے۔

پرتھ کے آپٹس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بابراعظم نے اوپننگ کی لیکن بروڈی کاؤچ کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ سڈنی سکسرز کے لئے وہ دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے۔

بارش کی وجہ سے میچ کے اوورز کم کر کے 11 اوورز فی ٹیم کر دیے گئے، جس سے کھیل متاثر ہوا۔ بابر کی حالیہ فارم میں پاکستان میں کھیلی گئی سہ ملکی سیریز میں 127 رنز شامل ہیں۔

بابر اعظم نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی اور بین الاقوامی ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔

بگ بیش لیگ میں بابراعظم کی اگلی اننگز پر شائقین کی نظریں مرکوز ہیں، جہاں ان سے بہتر کارکردگی کی امید کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں