رانا تنویر حسین کا دعویٰ ہے کہ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کی معاونت کرتے تھے اور عمران خان کے ہر جرم میں ان کا کردار تھا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے لیے منصوبے تیار کرتے تھے اور دونوں ایک ہی صفحے پر تھے۔
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ہر جرم میں فیض حمید کا بڑا کردار تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیض حمید کے ساتھ شریک جرم افراد کو قانون کے سامنے پیش کیا جائے گا، اور 9 مئی کے واقعات کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف بھی مقدمات چلیں گے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ہے، ان کی سیاست بھارت اور یہودی ایجنڈے پر مبنی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا مشن پاکستان کے اداروں کو کمزور اور بدنام کرنا ہے۔















