سڈنی کے بونڈی بیچ پر فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی، ایک حملہ آور ہلاک، دوسرا گرفتار۔
سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سڈنی کے بونڈی بیچ پر دو مسلح افراد کی فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس نے ایک حملہ آور کو حراست میں لے لیا جبکہ دوسرا حملہ آور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ یہودی تہوار کی تقریب کے دوران ہوئی، جس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شہریوں کو ساحل سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے اس واقعے کو تکلیف دہ قرار دیا ہے۔















