ٹیلر سوئفٹ نے عالمی ٹور پر عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دے دیا

ٹیلر سوئفٹ نے عالمی ٹور پر 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس عملے کو دیا، جس سے ان کی ٹیم میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹیلر سوئفٹ نے عالمی ٹور پر عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دیا

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے عالمی ٹور کے دوران حاصل ہونے والی آمدنی میں سے اپنے عملے کو 19 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا بونس دیا ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نے اپنے 21 ممالک میں 149 کنسرٹس کے دوران 2 ارب ڈالر کمائے، جس کے بعد انہوں نے اپنے عملے کی خدمات کے اعتراف میں بونس دیا۔

گلوکارہ نے عملے کے ساتھ اظہار تشکر کا خط بھی دیا، جس سے ان کی ٹیم کے اراکین کی خوشی میں اضافہ ہوا۔

رپورٹس کے مطابق ٹیلر سوئفٹ نے ٹرک ڈرائیوروں کو بھی ایک لاکھ ڈالر کا بونس دیا۔

36 سالہ ٹیلر سوئفٹ کی اس فراخدلی نے ان کے مداحوں کو متاثر کیا اور ان کی ٹیم کے اراکین کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو بھر دیے۔

دیگر متعلقہ خبریں